مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم کے مشیر نے اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ "اگر کوئی شیطان ہے تو وہ اسرائیل ہے، جس نے امریکہ کو بھی اس جنگ میں گھسیٹا ہے، اسرائیل کی انٹیلی جنس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی اسٹیبلشمنٹ کو یہ جھوٹا یقین دلایا کہ ایران نیوکلیئر بم بنانے جا رہا ہے۔
اگر امریکہ پیچھے ہٹ جائے تو اسرائیل کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ مقابلہ کر سکے، وہ "ایران کے ڈیڑھ دن کی خوراک ہے”۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھ رہی ہیں، جس سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کیا دنیا بھر میں مہنگائی کا ذمہ دار پاکستان ہے؟”
رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ نہ تو ایران امریکہ جنگ پاکستان نے شروع کرائی ہے اور نہ ہی پاکستان اسے اکیلے ختم کرا سکتا ہے، البتہ امن کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں
آپ کا تبصرہ